ندیم بابرکو عمران خان کیساتھ جیل میں ڈالنا چاہیے،مریم اورنگزیب

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2021 | Last Updated: 4 months ago

باپ نے کس کے کہنے پر گیلانی کو ووٹ دیا؟

ن ليگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ ایل این جی میں 122ارب روپے کا ڈاکہ ڈالنے پر ندیم بابر کو ہٹا دیا، اب ندیم بابر کو عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہیے۔

ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مريم اورنگزيب نے کہا کہ 6ماہ میں مزید لوگ عہدے سے ہٹائےجائیں گے اور کہا جائے گا انکوائری ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن رپورٹ پر شہبازشریف اور حمزہ سے ایک سوال نہیں پوچھا گیا۔ چینی کمیشن رپورٹ کو دفن کر دیا گیا ہے کیونکہ کمیشن کی رپورٹ میں لکھا ہوا ہے چینی چوری کس نے کی ہے۔ چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔

ترجمان ن ليگ نے کہا کہ آٹا چينی کميشن انکوائری ميں کہا گيا کہ جہانگير ترين اور خسرو بختيار جيل جائيں گے لیکن اب نيم بابر کو ہٹا ديا۔ چور چور کا شور کرتے ہوئے اربوں روپے کھا گئے، جلد انکوائری کے نام پر مزيد لوگوں کو ہٹايا جائے گا اور نتيجہ کچھ نہيں نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمیشن بنا تو چینی 72 روپے کلو تھی اور آج 120 تک پہنچ چکی ہے۔ شہباز شریف دور میں 52 روپے میں بکنے والی چینی 120 روپے کلو ہوگئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولے گئے، قرض کمیشن کی رپورٹ آج تک نہیں آئی۔ سیاسی یتیم شہزاد اکبر کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں ملا اور آج خاموش ہے۔ 2014 سے اب تک حکمراں جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر نہ دے سکے تو جھوٹ بولے۔ یہی وہ شخص تھا جو بجلی کے بل جلانے کا درس ديتا تھا اور یہی شخص کہتا تھا جب منہگائی ہو تو وزیر اعظم چور ہوتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو کل ہوا وہ افسوس ناک ہے کیونکہ یہ جمہوری جدوجہد، پی ڈی ایم اتحاد اور چارٹرڈ کی نفی ہے۔ ایک پارٹی کے انفرادی فیصلے سے جدوجہد کو اجتماعی نقصان پہنچا اور جب حقائق کی بات نہیں ہوتی تو سوشل میڈیا کے لوگوں کو دکھ ہوتا ہے۔ قوم سوال اٹھا رہی ہے کہ باپ نے کس کے کہنے پر گیلانی کو ووٹ دیا؟

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube