پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ضروری عملےکی چھٹیاں منسوخ

پنجاب حکومت نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے میں ہیلیتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا کے 4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وائرس سے متاثرہ 63 مزید افراد انتقال کرگئے۔

لاہور میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد صرف ایک ہزار 566 ہے اور یہ تعداد صوبے کے کل کیسز کا 23 فيصد ہے۔

لاہور: کروناوائرس کیسزکی شرح 23فیصد ہوگئی

واضح رہے کہ لاہور کے اسپتالوں ميں88 فيصد آئی سی يو بيڈز بھی بھرچکے ہیں جبکہ سروسز اسپتال اور جنرل اسپتال می‍ں ایک بھی وینٹی لیٹر خالی نہيں رہا۔

اس صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے میں ہيلتھ ايمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اسپتالوں کے ضروری عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو 24 گھنٹے دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت دينے کے علاوہ ضروری عملے کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube