لاہور: کروناوائرس کیسزکی شرح 23فیصد ہوگئی

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2021 | Last Updated: 4 months ago

سروسز اورجنرل اسپتال میں کوئی وینٹی لیٹرخالی نہیں

لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ریکارڈ ایک ہزار 566 کیسز سامنے آگئے۔

لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ اسپتالوں کے آئی سی یوز 88فیصد تک بھر چکے ہیں جبکہ سروسز اور جنرل اسپتال میں کوئی وینٹی لیٹرخالی نہیں۔

لاہور کے سب سے بڑے میواسپتال اور جناح اسپتال کے95فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔ اسی طرح شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالو‍ں کے 66 فیصد آکسیجن بیڈز پر بھی مریض داخل ہیں۔

دوسری جانب کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے 41دکانوں اور شادی ہالز کو سیل جب کہ 93 ہزار سے زائد کے جرمانے کیے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube