Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

آزاد کشمیر:دلہن کی ہیلی کاپٹر میں رخصتی

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2021 | Last Updated: 10 months ago

باراتوں کا گھوڑوں اور مہنگی گاڑیوں میں آنا تو ہوتا ہی ہے لیکن آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں ایک دولہا اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر میں اس کے گاؤں پہنچ گیا۔

لائن آف کنٹرول کے قريب گاؤں براٹلہ ميں ایک برطانوی تاجرراجہ سہيل ہيلی کاپٹر میں بارات لے آئے جو کم از کم اس گاؤں میں ایسا پہلا ہی اتفاق تھا۔ تاہم ایسا ہی ایک اور واقعہ چند روز قبل گاؤں کجلانی ميں بھی پیش آیا تھا جس میں دولہا میاں اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر میں آئے تھے۔

راجہ سہیل نے اپنی شادی کے لیلے ہيلی کاپٹراسلام آباد کی ایک نجی کمپنی سے کرائے پر حاصل کيا تھا۔ ان کے دیگر رشتہ دار و باراتی مہنگی گاڑیوں میں براٹلہ پہنچے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube