Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

گلگت: نلتربالا میں گاڑی پرفائرنگ، 6افراد جاں بحق، 3ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: سماء ٹی وی

گلگت بلتستان کے علاقے نلتر بالا میں جیپ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹے میں ہی 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، باقی کی تلاش جاری ہے۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی گلگت بلتستان مرزا حسن نے بتایا کہ نلتر بالا ميں نامعلوم افراد نے ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کردی، واقعے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ گلگت سے 35 کلو میٹر دور ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور فورسز کے جوانوں کے ساتھ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں مزید ایک شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایس پی مرزا حسن کا کہنا ہے کہ نلتر بالا میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو نلتر پائین سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ واقعہ دہشت گردی ہے یا کسی دشمنی کا نتیجہ۔ فی الحال جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت بھی سامنے نہیں آسکی۔

محکمہ داخلہ نے گلگت کی سرکاری املاک کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube