Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

پاکستان میں 10 ہزار فٹ کی بلندی پرقدیم قبرستان

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2021 | Last Updated: 10 months ago

ہنزہ میں 10 ہزار فٹ کی بلندی پرقدیم قبرستان اپنے اندر تاریخ سموئےہوئے ہے۔اس مقام سے 9 پہاڑی چوٹیوں کا نظارہ بھی کيا جاسکتا ہے۔

ہنزہ کےاس مقام کا نام دوئیکرہے۔یہاں پرقبرستان میں 100 سال سے بھی زیادہ عرصے قبل کی قبریں موجود ہیں۔ اس قبرستان کی رکھوالی کےلیے چار گارڈز تعینات ہیں۔ یہاں موجود کچھ پتھرعقاب کی مانند ہیں اورقدرت نے انھیں کئی ہزار سال سے اسی شکل میں ڈھال رکھا ہے۔

دس ہزارفٹ سےپورا ہنزہ نظرآتا ہے۔ خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کا نظارہ بھی یہاں سے ممکن ہے۔رش پیک ون، رش پیک ٹو، دیران پیک، گولڈن پیک راکاپوشی، سوری پیک، لیڈی فنگر پیک،الترپیک ون،التر پیک ٹو سمیت کئی خوبصورت مقامات یہاں سےدکھائی دیتے ہیں۔

سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے لیکن صفائی کی صورتحال مناسب نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube