لاہور میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک، 4افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago

زخمیوں میں ایس ایچ او، خاتون، بچہ اورسپاہی بھی شامل

لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایس ایچ او، خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں دو ڈاکو واردات کے بعد پولیس سے بچنے کیلئے ایک گھر میں گھس گئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کو سرینڈر کرنے کا کہا گیا تاہم ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سرور روڈ اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، ملزمان نے گھر میں فائرنگ کرکے خاتون اور ایک بچی کو بھی زخمی کیا۔

پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو مارے گئے، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکو ایک واردات کے بعد بھاگتے ہوئے ایک گھر میں گھس گئے تھے۔

واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار گھروں کی چھتوں سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کررہے ہیں، کارروائی میں ڈولفن اور ایلیٹ فورس سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Arslan  March 27, 2021 11:13 pm/ Reply

    Very nice I like

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube