Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

اسلام آباد: پلاسٹک بیگز پر پابندی، مکمل عمل درآمد نہ ہوسکا

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago

لاکھوں روپےکےجرمانے تو اکٹھے کرلئے

یکم مارچ سےاسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پرمکمل پابندی عائد ہوچکی ہےمگر بازاروں میں عملدرآمد کی صورتحال بالکل مختلف ہے۔ وزارت نے لاکھوں روپے کے جرمانے تو اکٹھے کرلئے لیکن پلاسٹک بیگز سے چھٹکارے کی کوئی اُمید نظر نہیں آتی۔

وفاقی دارالحکومت کےبازاروں میں ہر طرف پلاسٹک بیگزدکھائی دیتےہیں۔ پابندی اور جرمانوں کے باوجود جوتے،سبزی، پھل اورروزمرہ امور کی دیگراشیاء سب کچھ پلاسٹک بیگ کی لپیٹ میں آتےہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے صرف پابندی کا سنا تھا لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کا یہی اصرار ہے کہ اسے پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہےکہ 3500 کلوگرام پلاسٹک بیگزضبط کئے ہیں اور 27 لاکھ روپے سے زیادہ جُرمانے کرلئے ہیں۔صارفین پر پلاسٹک بیگز استعمال کرنےکی پابندی عائد کی ہے۔

شہریوں کے مطابق بازاروں میں نظر آنیوالے پلاسٹک بیگز میں زیادہ ترراولپنڈی سے لائے جاتے ہیں اور یہ اس مہم میں ناکامی کا سبب بن رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی اُس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک اس پالیسی کا نفاذ ملک بھر میں یکساں طور پر نہیں کیا جاتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube