نیب نے کرپشن کیخلاف 12نئی انکوائریز کی منظوری دی

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
NAB ISB

نیب اسلام آباد۔ فوٹو: آن لائن

نیب کے چیئرمین جاوید اقبال نے کرپشن کے خلاف 12 نئی انکوائریز کی منظوری دے دی جس میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کا نام بھی شامل ہے۔

بدھ 24 مارچ کو چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔

سابق وزیراعلیٰ جی بی حفیظ الرحمان کے علاوہ سابق سٹی ناظم کوئٹہ مقبول احمد لہڑی کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دی گئی۔

اسکے علاوہ راشد علی اترو، سید مسعود حسین شاہ، نسرین کامران، سجاول سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ حکومت سندھ، عبدالحفیظ اور دیگر، فضل امین شاہ، سابق چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر، صدام باذئی ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان، صالح محمد پلان انٹرنیشنل (این جی او)، سعید احمد پراپرائٹر جی این ایس ٹریڈرز، عابد سولانگو اکاؤنٹنٹ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر، عبدالغفار پراپرائٹر راؤ اینڈ رانا بلڈرز اینڈ ڈویلپرز سکھر کے خلاف انکوائری کی منطوری شامل ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ’’احتساب سب کے لیے‘‘ کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کیسز منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube