اسلام آباد:پولن الرجی کے سابقہ ریکارڈز ٹوٹنے کا خدشہ

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago

اس موسم میں پولن الرجی بھی عام ہوتی ہے

اسلام آباد میں بہار کے موسم میں رنگ اورخوشبو چار سو پھیل جاتی ہے۔پھول کھلنے کےاس حسین موسم میں پولن الرجی بھی عام ہوتی ہے۔محکمہ موسمیات نےرواں سال پولن الرجی کےسابقہ ریکارڈ ٹوٹنےکاعندیہ دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں ہر طرف سبزے اور رنگ برنگے پھولوں کی بہارہے۔سبزہ زاروں میں بکھرے رنگ آنکھوں کے لیے سکون کا باعث ہیں۔15مارچ سے 15 اپریل تک یہی پھول شہر کی فضا پر کچھ مضراثرات کا سبب بھی بنتے ہیں جس کا نتیجہ پولن الرجی کی صورت میں نکلتا ہے۔

گزشتہ 13 برس میں پولن کی تعداد زیادہ سے زیادہ 48 ہزار تک پہنچی لیکن اس بار سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔اس وقت اسلام آباد کی فضا میں اس کی تعداد 47700 تک پہنچ گئی ہے۔

 اسلام آباد میں پولن پھیلانے میں اگر 80 فیصد حصہ جنگلی توت کا ہے تو 20 فیصد کردار سبز میدانوں میں بچھے ان خوبصورت  پھولوں کا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube