لاہور: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، 2افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Ambulance

فائل فوٹو

لاہور میں راوی روڈ پر گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق 24 مارچ کی صبح 2 افراد فیکٹری کے کمرے میں سو رہے تھے کہ آگ کے باعث دم گھٹنے سے انکی جان چلی گئی۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت 21 سالہ اویس اور 18سالہ مہران کے نام سے ہوئی۔ دونوں کا تعلق اوچ شریف سے ہے۔

پولیس کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم فائر بريگيڈ نے آگ پر قابو پاليا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube