Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

اپوزیشن لیڈر کافیصلہ ہوچکا پیپلزپارٹی مانےگی، احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Mar 23, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 23, 2021 | Last Updated: 7 months ago

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے لیڈر کا فیصلہ ہوچکا ہے اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کو مانے گی۔

 رہنماء نون لیگ احسن اقبال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو تجویز دی کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں، ساری اپوزیشن استعفیٰ دے تو یہ نظام بہت جلد گرجائے گا۔ اُمید ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کو مانے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ڈی ایم میں فیصلہ ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈرمسلم لیگ ن کا ہوگا، ہم نیب کے جھوٹے کیسز کا بھی سامنا کررہے ہیں۔ دونوں جماعتوں کو چاہیے کہ ذاتیات پر جانے اور بیان بازی سے پرہیز کریں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مارچ کے وسط میں سینیٹ الیکشن کے دوران اپوزیشن اکثریت کے باوجود سینیٹ چیئرمین منتخب نہیں کرسکی تھی جس کے باعث اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم اختلافات کا شکار ہوگیا۔

پیپلزپارٹی اسمبلیوں میں رہ کر جبکہ مسلم لیگ نون اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے پر بضد ہیں جبکہ 26مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جسے بعد میں ملتوی کردیاگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube