Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

وفاق نے 3 اعلیٰ افسران واپس مانگ لیے،سندھ کا انکار

SAMAA | - Posted: Mar 22, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 22, 2021 | Last Updated: 10 months ago

وفاقی حکومت نے سندھ میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات تین افسران کی خدمات واپس مانگ لیں تاہم سندھ حکومت افسران واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ کے تین اعلیٰ افسران وفاق کے حوالے کرنے کا مراسلہ بھیجا ہے جس کے تحت
سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی نوید شیخ اور کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی خدمات واپس مانگ لیں ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے اعلیٰ افسران وفاق کو واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے میں پہلے ہی افسران کی قلت ہے لہٰذا مزید افسران واپس نہیں کیے جاسکتے۔

وفاق نے پہلے ہی 5 ڈی آئی جیز کی خدمات واپس مانگ چکا ہے۔ پولیس افسران کی حمایت میں سول سوسائٹی کی جانب سے عدالتی اسٹے لیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube