کراچی کو بھارتی جاسوس ایجنسی را سے آزاد کروايا ،مصطفی کمال

SAMAA | - Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago

حکمران سوچیں کہ دشمن کلبھوشن کوبلوچستان اورکراچی کیوں بھیجتے ہيں

پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ نےکہا ہے کہ حکمران سوچیں کہ دشمن کلبھوشن کو بلوچستان اور کراچی کیوں بھیجتے ہيں۔ہم نے بات چيت اورسياسی جدوجہد سے کراچی کو بھارتی جاسوس ایجنسی را سے آزاد کروايا ہے۔

اتوارکوکوئٹہ ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےپاک سرزمین پارٹی کےچئیرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی ایک عوامی طاقت بن چکی ہے۔کوئٹہ میں یوم تاسیس پرعوامی قوت کا مظاہرہ اس کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پانی،تعلیم، سیوریج،روزگاراورطبی سہولیات کا فقدان ہے۔کوئٹہ کراچی شاہراہ پرروزانہ حادثات ہورہے ہیں جبکہ دشمن بلوچستان اور کراچی میں محرومیوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان کے ناراض نوجوانوں کو سينے سے لگانے کا مطالبہ بھی کيا۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی واحد ہے جو راتوں رات بدل جاتی ہے تاہم مقامی حکومتوں کے نظام سے حالات سدھر سکتے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے بانی متحدہ پر بھہ کڑی تنقيد کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube