Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

کرونا کیسزمیں اضافہ،این سی او سی کا اہم اجلاس22 مارچ کوہوگا

SAMAA | - Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو : آن لائن

ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہرکی شدت کا جائزہ لینے کےلئےاین سی اوسی کاجائزہ اجلاس پیر 22 مارچ کو اسلام آباد میں ہورہا ہے۔

این سی او سی کےاجلاس میں تمام صوبوں میں کرونا سےنمٹنےکےاقدمات اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔ملک میں تجارتی مراکز،سیاحتی سرگرمیوں سےمتعلق نئی پالیسی پربھی غور ہوگا۔ ہاٹ اسپاٹ ایریازسے متعلق مزید سخت ایس او پیز پر غور کیاجائےگا۔ اس کےعلاوہ این سی او سی کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد نہ کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن پربھی غور ہوگا۔

اتوار کو اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائی کرتےہوئے 30رسیٹورنٹس سیل کردئیے۔660 دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کرادیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نےبتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 مارکیٹوں کو سیل کیا گیا۔ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنےوالوں کو 1 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا ہے کہ صحت اورتعليم کےوزراکااجلاس24مارچ کواين سی اوسی ميں ہوگا۔ اجلاس ميں تعليمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فيصلہ ہوگا۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ بچوں،اساتذہ اورعملےکی صحت اولین ترجیح ہے۔

انھوں نے تسلیم کیا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک نویت کی ہے اور سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube