Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

کراچی:این اے249 ضمنی انتخاب،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

SAMAA | - Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago

اب تک 10 امیدواروں کےکاغذات کی جانچ پڑتال ہوچکی ہے

کراچی میں قومی اسمبلی کےحلقے249 کے ضمنی انتخاب کے ليے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

حلقہ این اے 249 کے لئےاب تک 10 امیدواروں کےکاغذات کی جانچ پڑتال ہوچکی ہے جبکہ 2 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئےجاچکےہیں۔ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کاغذات کی منظوری کے بعد جیت کے ليے پُرعزم ہیں۔

پی ٹی آئی امیدوارحسنین علی چوہان ایڈووکیٹ نے مفتاح اسماعیل پراعتراض کیا اور کہا ہے کہ انھوں نے حقائق چھپائے اور ریٹرننگ افسر ہماری نہیں سن رہے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران بھی مختلف امیدواروں کے حامی موجود رہے اوراپنےامیدواروں کےحق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube