Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

مریم نواز کی سیاست انا اور ضد کی ہے، شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 7 months ago

پی ڈی ایم سے ہمیں کوئی غرض نہیں ہے

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کی سیاست انا اور ضد کی ہے اور ان کی اپنی بچگانہ سیاست سے ان کی پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت اب ان کی باتوں کو اتنی اہمیت نہیں دے رہی ہے۔شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ جائیدادیں بچانے کیلئے قانون میں پلی بارگین کرنے کا طریقہ موجود ہے۔پی ڈی ایم سے ہمیں کوئی غرض نہیں ہے۔

اسلام آباد میں اتوار کو وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتےہوئےبتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول دونوں کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعظم جسمانی طور پر فٹ شخص ہیں۔تھوڑی بہت طبیعت توخراب ہوتی ہے تاہم ویسے وہ ہشاش بشاش ہیں۔پاکستانی عوام، سیاسی لیڈر، فنکار سب نےدعائیں دی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کرونا ایک حقیقت ہے اوریہ کسی میں تفریق نہیں کرتا۔تیسری لہر نے بہت زیادہ متاثر کیا اور مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

انھوں نےبتایا کہ کرونا کا مقابلہ کرنے کےلیے وزیراعظم کی سادہ حکمت عملی ہے کہ زندگی اور روزگار کو کیسے چلایا جائے۔نیک نیتی پرمبنی پالیسی اوراین سی او سی کی حکمت عملی کو کافی پزیرائی ملی۔ حکومت دوبارہ اسی پر قائم ہے کہ زندگیاں اور روزگار دونوں بچیں۔اس کیلئے ایسی حکمت عملی چاہیے جو ان بنیادی اصولوں کو لے کرآگے چلے۔

ویکسین سے متعلق شبلی فراز نے بتایا کہ روشن پہلو ہے کہ ویکسین جس کا ایک سال سے انتظار تھا وہ اب دستیاب ہے۔دوست ممالک سے ویکسین درآمد کی ہے۔حکمت عملی یہی تھی کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرزاور پھر 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگے۔اس وقت نظم و ضبط کے ساتھ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ ویکسین دوسری ڈوز لگنے کے 21 روز بعد اپنا اثر دکھاتی ہے۔نجی کمپنیوں کو بھی ویکسین درآمد کرنے کی قیمت کے تعین کی بھی حکمت عملی ہے۔ نجی سیکٹر کرونا ویکسین کی من مانی قیمتیں نہیں رکھ سکتے۔ قیمتیں اگلے ایک دو روز میں بتا دیں گے۔

سیاست سے متعلق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نےغیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔ایسی صورتحال میں سیاسی اختلافات کو پیچھے رکھ کرعوام کی بہتری کیلئے بیانیہ دینا چاہیے ۔مولانا فضل الرحمان اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔ حکومت کو یہ غرض نہیں ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے لوگوں نے کس کو ووٹ دیا اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کس کابنتاہے۔اپوزیشن اب احتجاج کے بجائے رسیدیں دے دے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube