Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

خانپور:ڈیم میں گاڑی گرنےسے 2 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago

خانپور ڈیم میں سیاحوں سے بھری گاڑی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اتوارکوخانپور ڈیم میں پرانا خانپور کے مقام پر ویگو گاڑی پھسلن کے باعث ڈیم میں جاگری۔ ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا۔

گاڑی میں سوار 5 افراد میں سے 33 سالہ نوشاد قمر، 47 سالہ راجہ آصف اور 30 سالہ ساحر بی بی کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 26 سالہ محمد عبداللہ اور 25 سالہ محمد الیاس جانبحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 خانپور کی میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خانپور منتقل کردیا۔ حادثے کا شکارافراد آپس میں دوست تھے اور اسلام آباد سے سیاحت کی غرض سے ڈیم پر آئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube