کوئٹہ: عوامی اجتماعات، سیاحتی ریزورٹ پر پابندی عائد

SAMAA | - Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آن لائن

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے عوامی اجتماعات اور سیاحتی ریزورٹ پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو کہنا ہے کہ پابندی کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور تیسری لہر میں تیزی کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل اسلام آباد میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث فیصل مسجد کو بند کردیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8فیصد سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ سینڑ (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3ہزار 876کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 42افراد لقمہ اجل بنے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube