Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

پشاور:2 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 9 months ago

قاتل بچےکی چچی نکلی،پولیس

پولیس نے پشاور ميں گزشتہ شب قتل ہونے والے 2 سالہ بچے کے قاتل کا پتہ لگا لیا ہے۔

مقتول بچہ فرمان اللہ پارہ چنار سے اپنے چچا کے گھر پشاور آیا تھا اور گزشتہ روز دلہ زاک روڈ سے بظاہر لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی تشدد زدہ لاش رات گئے چچا کے فلیٹ کے باہر سے ملی تھی۔

سی سی پی او پشاور عباس احسن کا کہنا ہے کہ تفتیش کے فوری آغاز کرتے ہوئے 8 گھنٹوں میں ہی پولیس قاتل تک پہنچ گئی جو فرمان اللہ کی چچی عاصمہ تھی جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عباس احسن نے بتایا کہ ملزمہ کی شادی کے 4 سالوں میں کوئی اولاد نرینہ نہیں تھی جس پر اسے خفگی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے گھریلو تنازعے پر اپنے دیور کے بیٹے کا قتل کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube