وزیراعظم کے بعد اہلیہ بھی کرونا وائرس کا شکار

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago

وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بشریٰ بی بی کے کرونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ دعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول جلد صحتیاب ہوں۔

مزید جانیے: عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیراعظم عمران خان کا بھی آج صبح کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طبعیت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کرونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔

زلفی بخاری نے آیت کریمہ کے ساتھ اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید لکھا کہ کرونا وائرس کی ویکسین محفوظ ہے اور یہ ضروری لگوانی چاہئے، وزیراعظم میں کرونا وائرس پہلے سے موجود تھا، برائے مہربانی اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ویکسین لگوائیں اور جعلی خبروں سے لڑیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹویٹر پیغام میں بشریٰ بی بی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اول سمیت کرونا وائرس میں مبتلا تمام افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ 18 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر حاصل کرنیوالے افراد میں دستاویز تقسیم کی تھیں، اس موقع پر زلفی بخاری اور سینیٹر فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube