بلاول سے شاہدخاقان عباسی کی ملاقات،این اے249 پرحمایت مانگ لی

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago

مشاورت کے بعد فیصلے سے آگاہ کرونگا، پی پی چیئرمین

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں ملاقات کی اور این اے 249 پر ضمنی انتخاب میں حمایت مانگ لی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس کراچی پہنچے۔ ملاقات میں شیری رحمان اور نوید قمر بھی شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ن لیگی رہنماء نے اپنے امیدوار کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگی۔

شاہد خاقان عباسی کی اس درخواست پر بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر آبی ذخائر فیصل واؤڈا نے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد این اے 249 سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

اس نشست پر سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے امجد آفریدی کو نامزد کیا ہے جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بھی این اے 249 پر ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube