Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیراعظم سرکاری امور گھر سے انجام دیں گے۔

معاون خصوصی برائے صحت کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر تصدیق کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی عمل شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ہلکا بخار اور کھانسی تھی، تاہم وہ فٹ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے اسٹاف اور دیگر افراد کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کرونا ویکسین سائینو فارم لگوائی تھی۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ حالیہ دنوں میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے افراد کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عوامی اجتماعات اور اجلاسوں میں بھی شریک ہوتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی بیرون ملک سے آئے مہمانوں سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزیر اعظم نے چند دن قبل خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ بھی کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال  اپریل میں بھی کرونا ٹیسٹ کرایا تھا، جو منفی آیا تھا۔ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم کا بھی کرونا ٹیسٹ لیا گیا تھا، جو منفی آیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی عمران خان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد اکاؤنٹ نے مندرجہ ذیل آیت ٹوئٹ کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube