Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

خاتون کو آگ لگاکر قتل کرنےوالا شوہر گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago

جوڑے نے 7سال قبل محبت کی شادی کی تھی

لاہور میں خاتون کے جھلس کرہلاک ہونے کا واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے پولیس نے خاوند کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق معمولی لڑائی جھگڑے کا آغاز ہوا جو بالآخر خاتون کی موت تک جا پہنچا، جوڑے نے 7 سال قبل ہونے والی پسند کی شادی کی تھی۔

تفتیشی آفیسر ذوالفقار نے بتایا کہ مالک مکان نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہوتے رہتے تھے جس کی بنیاد پرپولیس نے خاوند پر نظر رکھنا شروع کی۔ پولیس کا کہناہے کہ نزاکت نے طیش میں آ کر بیوی پر پٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی اور واقعے کو خودکشی کا رنگ رینے کی کوشش کی۔

گرفتار ملزم نزاکت کا کہنا ہے کہ ہم دونوں میں اکثر لڑائی جھگڑا ضرور ہوتا تھا لیکن اس نے اپنی بیوی کو نہیں جلایا۔

پولیس نے کشور کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube