Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

اپوزیشن کیطرف ہاتھ بڑھائیں مگر زبان کنٹرول کریں، رانا ثناء

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago

مریم کے ٹوئٹ میں کسی فرد کا نام نہیں

مسلم لیگ نون کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو اسے اپوزیشن سے بات کرنی چاہیے تاہم زبان کنٹرول کرنا چاہیے۔

سماء کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء نے مریم نواز کے ٹوئٹ کے حوالے سے کہا کہ انھوں کسی کو سلیکٹڈ نہیں کہا کہ کوئی بھی اسکا کچھ مطلب لےسکتا ہے، سلیکٹڈ کا متبادل ساتھ ساتھ ہی رکھا جاتا ہے۔ مریم نواز نے ٹویٹ میں براہ راست کسی کا نام نہیں لیا۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ ہرسیاسی جماعت سمیت بشمول مسلم لیگ ںون کے سیاست میں موقف تبدیل ہوتا رہتا ہے، ماضی کی باتیں ماضی میں رہنے دیں۔ حکومت 376 کے ہاؤس میں 176 افراد پرمشتمل ہے جبکہ جنہیں یہ چور ڈاکو کہتے ہیں انکی 160سیٹیں ہیں اور 16وہ ہیں جنہیں یہ بےضمیر کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضمیر فروشوں کا ووٹ لینے والا بھی ضمیرفروش ہے، پی ٹی آئی اس ملک کےمفاد کےخلاف ہے۔ عمران خان کی باتیں بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں، پی ٹی آئی تمام سیاسی جماعتوں کی گند کا مجموعہ ہے۔

رہنماء نون لیگ رانا ثناء نے بتایا کہ حکومت سے مذاکرات ملک کے مفاد میں نہیں ہیں، وقت کے ساتھ سیاست بدلتی ہے،ہر چیز میں مفاد نہیں ہوتا تاہم حکومت سنجیدہ ہے تو اسے اپوزیشن سے بات کرنی چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی نواز اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے سیاست میں جو زبان خواتین کے حوالے سے استعمال کی وہ ٹی وی پر بیان نہیں جاسکتی۔ انہوں نے بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری کو کس الفاظ میں پکارا دنیا جانتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube