Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے تابع کیا جارہا ہے، احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago

حکومت بتائے 3 سال میں کیا کیا؟، ن لیگی رہنماء

ليگی رہنماء احسن اقبال نے وزيراعظم پر تنقيد کے نشتر برسا دئيے۔ دعویٰ کيا کہ پی ٹی آئی حکومت مسلم ليگ ن کے منصوبوں پر تختياں لگا کر ہميں ہی طعنے دے رہی ہے، حکومت جواب دے کہ 3 سال ميں اس نے کيا کيا؟، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے تابع کیا جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مالا کنڈ میں جس عمارت کا افتتاح کیا اس کا آغاز ن لیگ نے 2015ء میں کیا تھا، موجودہ حکومت ہمارے منصوبوں پر تختياں لگا کر ہميں ہی طعنے دے رہی ہے، قوم جاننا چاہتی ہے کہ تحريک انصاف نے 3 برس کيا کيا؟، حکومت 3 برس ميں کسی منصوبے پر چوری ثابت نہيں کرسکی، عمران خان مان جائيں کہ ان کی تياری نہيں تھی۔

اانہوں نے مزید کہا کہ لوگ مسلط کردہ مہنگائی کا علاج چاہتے ہيں، ہاؤس ان آرڈر کا آغاز ملکی سياست سے کيا جائے، شفاف انتخابات کراکر 2018ء کی غلطی کا ازالہ کيا جائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمیں اپنا ہاؤس آرڈر میں لانا ہوگا۔ ن لیگی رہنماء بولے کہ جب نواز شریف نے یہی بات کی تھی تو انہیں غدار بنادیا گیا تھا، اسے ڈان لیکس بنادیا گیا تھا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ رہی ہے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی دفتر بنایا جارہا ہے، یہ ایسا قانون لارہے ہیں جس سے مرکزی بینک پارلیمنٹ کو نہیں آئی ایم ایف کو جوابدہ ہوگا، جب وزیراعظم نیب کو جوابدہ ہوسکتا ہے تو اسٹیٹ بینک کا گورنر کیوں نہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کی جدوجہد میں شامل رہے گی، ہماری جدوجہد کسی کو حکومت میں لانے یا گرانے کی نہیں ہے، ہمیں نیب کے قانون سے کوئی مسئلہ نہیں ہم نے نیب کو بھگت لیا ہے، اب عمران خان کی باری ہے اب نیب عمران خان کیلئے لگے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube