Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

مقامی حکومت بلوچستان کےمسائل حل کرسکتی ہے، مصطفیٰ کمال

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago

بلوچستان میں نوجوان آج بھی لاپتہ ہیں

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان وڈیروں اور طاقتوروں کی حکومت ہے جس کے باعث خطے میں غریب کی کوئی زندگی نہیں۔  

کوئٹہ کے ایوب پارک اسٹیڈیم سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے را کے تسلط کیخلاف کراچی، حیدرآباد میں جہاد کیا جس کےلیے ہم نے کلاشنکوف کا استعمال نہیں کیا۔ آج ہماری وجہ سے وہاں کوئی نوجوان نہیں مررہا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی چیز نہیں ہے، نوجوان ہاتھوں میں ڈگری لیے نوکری ڈھونڈ رہا ہے جبکہ مائیں اپنےلاپتہ بچوں کو ڈھونڈ رہی ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ آج بھی کراچی کے اسپتال بلوچستان کے مریضوں سے بھرے ہیں، یہاں اسپتالوں میں دوائی نہیں ہے،نوجوانوں کے لیے تعلیم نہیں جبکہ پینے کا صاف پانی تک ناپید ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر مقتدر ادارے مقامی حکومتوں کو مضبوط کریں گے تو بلوچستان کے حالات بدلیں گے، مقامی حکومت ہوگی تو وہ اپنی تعلیم صحت اور اپنی ترقی کے لیے خود کام کریگی۔ بلوچستان کے غریب اور متوسط طبقے کو اقتدار میں لانا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube