لاہور میں بچے کی ڈرائیونگ، گاڑی ضبط، والد گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Mar 18, 2021 | Last Updated: 4 months ago

پولیس نے وائرل ویڈیو سے مالک کو ٹریس کیا

لاہور کی سڑکوں پر بچے کی ڈرائيونگ کی ويڈيو وائرل ہوئی تو پوليس نے گاڑی کے مالک کو ٹريس کرکے گاڑی قبضے ميں لے کر بچے کے والد کو حراست میں لے لیا۔

لاہور میں ایک اور بچے کی گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی قبضے میں لے لی جبکہ بچے کے والد کو غیر ذمہ داری پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریباً 7، 8 سال کا لڑکا پیلے رنگ کی کرولا گاڑی سڑک پر دوڑا رہا ہے۔

پولیس نے ویڈیو کی مدد سے گاڑی کے مالک کو ٹریس کیا، گاڑی کے کاغذات، مالک کا ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا، والدین کی طرف سے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ قابلِ افسوس ہے، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں۔

کمسن ڈرائیور کے والد سنیل گلفام نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی بینک کی ملکیت ہے، جہاں وہ کام کرتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube