Thursday, January 27, 2022  | 23 Jamadilakhir, 1443

لودھراں: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد قتل

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2021 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2021 | Last Updated: 11 months ago

لودھراں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کےنتیجے میں 4 افراد قتل کردئیے گئے۔ واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو تحصیل کہروڑپکا میں شاہ پور پھل کے رہائشی 4 افراد عباس،ریاض،مصطفیٰ اور بلال عدالت میں قتل کے مقدمے کی پیشی کے بعد گاڑی میں واپس آرہے تھے جب میلسی روڈ پر اللہ ورایا چوک کے قریب دوسری گاڑی میں سوار مسلح افراد نے انہیں روک کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ تمام افراد موقع پرہی دم توڑ گئے۔فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر ارشد اور عبدالباسط زخمی ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایس ایچ او حبدار خان کے مطابق ایک سال قبل موسی پھل نامی شخص قتل ہوا اور مقتولین اسی مقدمہ قتل کی پیشی کےبعد گھر جارہے تھے۔

مرنےوالوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کا مخالفین سے زمین کے معاملے پرتنازع تھا اور جھگڑے کے دوران ایک شخص مارا گیا تھا۔ مخالفین نے فائرنگ کرکے بدلہ لیا ہے۔

ڈی پی او سید کرار حسین نےجائے وقوعہ کا دورہ کیا۔اس موقع پرفرانزک ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں اورشواہد اکٹھے کئےگئے۔ ڈی پی اوکا کہنا تھا کہ 4 افراد کا بہیمانہ قتل افسوسناک ہے،ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہےہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube