Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

سیاسی لاوارثوں کو اب حلق سے پکڑوں گا،واوڈا

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago

چار رکنی بینچ نے سماعت کی

فيصل واؤڈا کا کہنا ہے پی ڈی ایم کے سیاسی لاوارثوں نے اُن کے خلاف سیاسی کیس بنایا، يہ مجھے بليک ميل کرنا چاہتے ہيں۔ ان شاء اللہ جيت حق کی ہوگی۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سیاسی لاوارثوں نے میرے خلاف سیاسی کیس بنایا۔ یہ بلیک میل کرنا چاہتے ہیں ليکن فتح حق کی ہوگی۔ پہلے ان کو گلے سے پکڑا تھا، اب حلق سے پکڑوں گا۔ الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنا دونوں فریقين کا کام ہے۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن میں فیصل واؤڈا کی نااہلی کے خلاف درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل دفاع نے دلائل دیئے کہ فیصل واؤڈا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے چکے ہیں، بیان حلفی جمع کرادیا ہے اب تمام درخواستیں مسترد کی جائیں۔ کمیشن پہلے سے ہی مائنڈ بناکر بیٹھا ہے جس پر پنجاب سے رکن الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم فیصل واوڈا کے وکیل پر برہم ہوگئے اور کہا کہ یہ کیا بات ہے کہ الیکشن کمیشن مائنڈ بنا کر بیٹھا ہے؟ ایک سال سے معاملہ زیر سماعت ہے، مائنڈ بنا کر بیٹھے ہوتے تو کیا کیس میں اتنا وقت لیتے؟۔

سماعت کے دوران سینیٹر فیصل واؤڈا بھی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ اگر میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن پہلے مجھے سنیں، میرے خلاف سیاست کی گئی بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ میرا پورا کیریئر ہے، فیملی ہے، میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرے حلف نامے سے متعلق الیکشن کمیشن کو تحقیقات کا کہا ہے۔ الیکشن کمیشن میرے حلف نامے پر تحقیقات کرالے کہ میں نے جھوٹ بولا یا نہیں۔ میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جیسے میں نے کوئی چوری کی ہے۔

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فیصل واؤڈا یہاں آکر تقریر کر رہے ہیں، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے کہا کہ آپ جذباتی نہ ہوں، اپنا دفاع کرنا فیصل واؤڈا کا حق ہے۔ قومی اسمبلی نشست پر استعفیٰ کے بعد صورت حال تبدیل ہوگئی ہے۔ کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube