Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

کراچی میں پہلی بار خواتین پٹرولنگ پولیس افسران سڑکوں پر

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 5 months ago

صوبہ سندھ میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اور قدم اٹھالیا، کراچی میں پہلی بار خواتین پٹرولنگ پولیس افسران سڑکوں پر آگئیں۔

کراچی میں پہلی مرتبہ اسماویہ اور رضیہ نامی خواتین پٹرولنگ پولیس افسران بنی ہیں جو بہادری اور جرات کی حقیقی نمائندگی کررہی ہیں۔ دونوں خواتین اہلکاروں کا مقصد شہر کی سڑکوں پر لگن کے ساتھ کام کرنا ہے۔

اس اقدام سے پاکستانی خواتین کےلیے خاص طور پر کرونا وائرس کی وجہ سے آنے والے حالیہ معاشی بحران کے دوران روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان خواتین اہلکاروں کی تصویر نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے جنہیں صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube