Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

واجبات کاتنازع: کے الیکٹرک اور حکومت ثالث مقررکرنے پر متفق

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

کےالیکٹرک کے شیئرز شنگھائی الیکٹرک کوفروخت کرنے کے معاملے پر حکومت اور کے الیکٹرک 300 ارب روپے واجبات کے تنازعے کیلئے ثالث مقرر کرنے پر متفق ہوگئے۔

 حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان واجبات کی ادائیگی پر پیشرفت کے الیکٹرک اور سعودی عرب کے الجمایا گروپ کے سربراہ شیخ عبدالعزیز کی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد سامنے آئی۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق فریقین کے مابین واجبات ادائیگی کے تنازعات کے حل کیلئے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کو ثالث مقرر کیاجائے گا۔ ثالث حکومت، کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے درمیان واجبات کے تنازع کا فیصلہ کرے گا۔

دوسری جانب شیخ عبدالعزیز اسلام آباد میں صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد کراچی پہنچ چکے ہیں، جہاں انہوں نے گورنر سندھ اور کے الیکٹرک حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube