Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

پی ڈی ایم متحد ہے، اختلاف رائے ہوتارہتاہے، فضل الرحمان

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، اختلاق رائے ہوتا رہتا ہے، پیپلزپارٹی نے استعفوں کے آپشن پر اتفاق نہیں کیا، جس پر انہیں کچھ مہلت دی ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے۔

اسلام آباد میں منگل کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے استعفوں کو نواز شریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے وطن واپس آئیں پھر استعفوں کا کہیں۔

جس پر مریم نواز شریف نے ان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی نیب حراست میں زندگی کو خطرہ تھا، جس طرح آپ ویڈیو لنک کے ذریعے موجود ہیں، ویسے ہی نواز شریف بھی موجود ہیں۔

نمائندہ سماء نعیم اشرف بٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں آصف زرداری نے جب نواز شریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دیا تو سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم میں دراڑ پڑ گئی ہے لیکن پھر بھی مولانا فضل الرحمان جو فيصلہ کريں گے وہ قبول ہوگا۔

مزید جانیے: پی ڈی ایم میں دراڑ پڑگئی ہے، نوازشریف کا اعتراف

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ جو فیصلہ کریں لیکن ہمارا مؤقف طے ہے کہ استعفوں کے بغیر کسی مارچ اور کسی چیز کا فائدہ نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے، جب پی ڈی ایم بنا رہے تھے تو اس میں استعفے کا آپشن رکھا تھا، اس میں یہ نہیں لکھا کہ استعفوں کا آپشن لاسٹ ہوگا یا ایٹم بم ہیں، کل پیپلز پارٹی کو مہلت دی ہے، انہوں نے استعفوں پر اتفاق نہیں کیا، 9 جماعتیں استعفوں کے حق میں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کو ہاتھ ہونے کا بتادیا تھا،شیخ رشید

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کہا ہے کہ اپنی سی ای سی میں 9 جماعتوں کا مؤقف رکھیں، پیپلزپارٹی تو سب سے زیادہ جمہوریت کی بات کرتی ہے، ہم حکومت کو ہر وقت پریشان رکھنا چاہتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube