Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

چوہدری شوگرملزکیس،مریم نواز دوبارہ طلب

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago

نیب لاہور کو نئےشواہد موصول

نيب نےچوہدری شوگر ملز کيس ميں مريم نواز کو دوبارہ طلب کرليا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز کو 26 مارچ کو نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب لاہورنےکہا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئےشواہد موصول ہوئے ہیں۔

مریم نوازاس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز پر مبینہ طور پرمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کےالزامات ہیں۔نئے شواہد کی روشنی میں مریم نواز سے تحقیقات کرنےکےلیے نیب لاہور نے نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

ایک روز قبل نیب لاہور نےچودھری شوگر ملز میں مریم نواز کی طلبی کے معاملے کی وضاحت کی تھی اور کہا کہ لیگی رہنما کے بیانات کا مقصد کرپشن اور منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا ہے۔نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  کہ مریم نوازکےخلاف  چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیسز میں تحقیقات جاری ہیں۔مريم کوطلب کيا جائےتوملکی فضا کواشتعال انگیزی کی طرف راغب کياجاتا ہے۔ نیب،عدلیہ اورقومی اداروں کيخلاف بغاوت سےلبریزبیان بازی کی جاتی رہی ہے جس کا مقصد شریف خاندان کيخلاف مقدمات کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

 نیب لاہور کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ معززعدالتوں اوران کےصادر فیصلوں کا مذاق اڑایا گیا۔نیب قومی ادارہ ہے جوآئینی و قانونی اقدامات انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ نیب یہ اقدامات بلاتعطل جاری رکھے گا۔ نیب کی کسی سیاسی پارٹی سے کسی قسم کی وابستگی نہیں اورمیگا کرپشن کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چار روز قبل نیب لاہور نےمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔لاہور ہائی کورٹ میں پراسکیوٹرجنرل نیب کی توسط سےدرخواست دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں تاہم وہ اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube