Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

آج نون لیگ کو پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہیے، زرتاج گل

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago

آصف زرداری نے آج ن لیگ سے سارے بدلے لےلیے

پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کا کہنا ہے کہ آج کے دن پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ نون کی سیاست ہی ختم کردی ہے لہٰذا اب اسے پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہیے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کی سیاست کاجنازہ نکل گیا ہے اور آج واقعی ایک زرداری پوری پی ڈی ایم پر بھاری رہے۔

پی ٹی آئی کی رہنماء نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے دیگر فریقوں کو مارا بھی اور انہیں رونے بھی نہیں دیا اور اس طرح زرداری نے نون لیگ سے سارے بدلے لے لیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی وجہ سے مسلم لیگ نون تباہی کا شکار ہے۔

 زرتاج گل کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کس منہ سےحکومت گرانے کی بات کرتے ہیں، بزدار کو گرانےوالے مرادعلی شاہ کو کیوں نہیں گراتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی 12سالوں سے اقتدار میں ہے اس کے باوجود آج بچے کتے کے کاٹنے کے باعث ہلاک ہورہے ہیں جبکہ لاڑکانہ ایڈز زدہ ہوچکا ہے، پاکستان کے عوام نے پی ڈی ایم کی طرز سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

اس موقع مسلم لیگ ن کے رہنماء عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفے تب دیےجائیں گے جب ساری جماعتیں ایک پیج پر ہونگی ہماری طرح حکومتی جماعت کے لوگ آج بھی استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔

رہنماء مسلم لیگ ن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا سندھ حکومت کی قربانی دینےکے لیے تیار ہے، پیپلزپارٹی نےاکثر موقع پر استعفے مانگے بھی تھے۔اجلاس میں تمام جماعتیں اپنامؤقف پیش کرتی ہیں تاہم پی ڈی ایم کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ڈی ایم صحیح طرح کھیلی تو حکومت جلد گرجائے گی، مسلم لیگ ن نے ماضی سے بہت سبق سیکھا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کو پیپلزپارٹی کی بڑی حمایت حاصل رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube