Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دیدی

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago

وٹیلٹی اسٹورز پر 100ارب پر جانے کا امکان

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دی ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر اور فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظوری سے 7.8 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی مظوری دی ہے جو 19اشیاء پر مشتمل ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل اس رواں سال 100ارب پر جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یوریا پلانٹس لگانے کے باعث یوریا کی درآمد کی ضرورت پیش نہیں آئی، سندھ حکومت کی بروقت گندم کی ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ انہوں بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا اس سال جنوری میں صنعتوں کی شرح نمو9.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈاکر کی قیمت بھی نیچے آرہی ہے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ میں مختلف ادارہ جاتی اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے، کراچی پورٹ ٹرسٹ، نیشنل بک فاؤنڈیشن کے نئے سربراہ کی تعیناتی جلد کردی جائے گی۔ انہوں مزید بتایا کہ رواں سال 4لاکھ نئے گیس میٹرز لگائےجائیں گے۔ ہمارے دور میں 51اداے منافع میں جارہے ہیں۔

شفاف انتخابات پی ٹی آئی کےمنشور کاحصہ ہیں، کوشش کررہے ہیں آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے کرائے جائیں۔ پی ڈی ایم کی میٹنگ میں سارے سیاسی یتیم بیٹھے ہوئے ہیں ان لوگوں نے پچھلے10سالوں میں ملک کے ہرادارے کو کھوکھلا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں کے بوجھ سے نمٹنا آسان نہیں ہے، کوشش کررہے ہیں مہنگائی کا بوجھ عوام پر کم سے کم پڑے۔ وزیراعظم نےکرونا کی تیسری لہر پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube