Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

شہبازگل پرسیاہی پھینکنے کامعاملہ،عدالت کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 10 months ago

لاہور: شہباز گل واقعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے پر عدالت نے نوٹس لے لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ عدالت آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھیکنے پر تشویش ہے۔

پولیس کو حکم دیتے ہوئے جسٹس شہزاد نے کہا کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں۔ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔ ہائی کورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے۔

واضح رہے کہ بروز پیر 15 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل لاہور ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے لیے پہنچے تھے تو احاطے میں ان پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی۔

جب ان پر انڈے پھینکے گئے، جو ان کے ساتھ چلنے والے پولیس اہلکار کی چھتری پر لگے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی جانب سیاہی بھی پھینکی گئی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھیکنے والے افراد کو حراست میں لے لیا۔

مگر واقعے کے بعد شہباز گل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر سیاہی پھینکنے والوں نے ’اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے۔

گل

واضح رہے کہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شہباز گل نے بتایا تھا کہ وہ پیر کو دو بجے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے اور انھیں پتا چلا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں نے ان پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

شہباز گل کی پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت سال 2017 اور 2018 میں ہونے والی الیکشن مہم کے دوران ہوئی تھی۔ جب کہ انہیں موجودہ عہدے پر گزشتہ سال 2020 مئی میں تعینات کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube