سوات: گھر میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

سوات کے علاقے دیولئی میں ملزم نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں ملزم کی ماں، 2 بھائی اور بھابی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل کبل کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں ملزم نے 16 مارچ کی صبح گھر میں فائرنگ کرکے گھر والوں کو قتل کردیا۔

فائرنگ سے ملزم کی ایک بھابی اور 7 سالہ بھتیجی زخمی بھی ہوئیں۔ لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع واردات سے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے محرکات اور وجوہات سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ قتل کا مقدمہ فی الحال درج نہیں کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube