Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

کراچی: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،شادی ہال سیل

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 9 months ago

کراچی: سیل کیا گیا بینکوئیٹ ہال

 کراچی کے علاقے کلفٹن میں کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال کو سیل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر کی سخت ہدایات پر ضلع جنوبی میں اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے کارروائی کی۔ اس دوران کلفٹن میں شادی ہال بینکوئیٹ سیل کردیا گیا۔ شادی کی تقریب مقررہ وقت سے زائد اوقات میں جاری تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر سول لائن ولید بیگ کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر دی پام مارکی کو سیل کیا گیا ہے۔ ہال میں انڈور سیٹنگ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری تھی۔ لوگوں کی اکثریت بغیر ماسک کے موجود تھی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے مارچ بروز پیر کو صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے، تاہم میڈیکل اسٹور، کلینکس، اسپتال، پیٹرول پمپس، بیکریاں، ملک شاپس اور ریسٹورینٹس کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تفریحی پارکس کو شام 6 بجے بند کردیا جائے گا، ریسٹورینٹس کے اندر کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ریسٹورینٹس سے ہوم ڈلیوری اورکھانا گھرلے جانے کی سہولت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے اور کرونا ایس او پیزپر عمل کرتے ہوئے کھلی جگہ پرتقریب میں 300 افراد تک بلائےجاسکتے ہیں جب کہ شادی ہالز میں بوفےکھانا کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا کی تیسری لہر کے بعد مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور تعلیمی ادارے بھی 2 ہفتوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube