Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

عارف علوی نے کرونا ویکیسن لگوالی

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہلیہ کے ہمراہ کرونا ویکیسن مرکز سے ویکسین لگوالی۔

صدر مملکت کرونا ویکسین لگوانے کے لیے ویکسینیشن مرکز ترلائی آئے، ان کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ثمینہ علوی نے وبائی مرض سے بچاؤ کا ٹیکا لگوایا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے، میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔

صدر مملکت نے حکومت کی طرف سے ویکسیینیشن کے انتطامات کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے۔

عارف علوی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر عوام ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور فاصلہ برقرار رکھنے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنانے سے ملک کو دنیا کے مقابلے کم معاشی نقصان ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube