Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

مریم نواز کیخلاف چیئرمین نیب کی درخواست پر سماعت آج ہورہی ہے

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2021 | Last Updated: 9 months ago

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے خلاف چیئرمین نیب کی درخواست پر سماعت آج ہو رہی ہے۔ ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی جانب سے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے درخواست دی گئی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں چیئرمین نیب کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست میں مریم نواز اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مریم نواز منی لانڈرنگ اور چوہدری شوگر ملز سے متعلق کیسز کے الزامات میں ضمانت پر رہا ہیں۔ تاہم مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مسلسل ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مریم نواز میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی کر رہی ہیں، جب کہ وہ ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود شوگر ملز کی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخ کی جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube