سینیٹ کےمستردووٹ،پی پی آج عدالت میں درخواست دائرکریگی

SAMAA | and - Posted: Mar 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA | and
Posted: Mar 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago
IHC afp

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آج بروز پیر 15 مارچ کو سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے دوران مسترد ہونے والے ووٹوں پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اعلیٰ قیادت کے 13 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں مسترد شدہ ووٹ کے معاملہ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پی پی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، نیربخاری اور لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی ٹیم درخواست دائر کرے گی۔

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ الیکشن میں 7 ووٹ مسترد کیے جانے پر مشاورت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو ہونے والے ایوان بالا میں چیئرمین کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے تھے، جس کے بعد حکمراں جماعت اور اتحادیوں کے نامزد رکن صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔

سینیٹ انتخاب میں 7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube