Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

گانچھےکےعلاقےخپلومیں کبھی چوری نہیں ہوئی

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2021 | Last Updated: 10 months ago
Posted: Mar 14, 2021 | Last Updated: 10 months ago

ضلع گانچھے کے خوبصورت علاقہ خپلو میں سیکورٹی کی صورتحال بے مثال ہے۔ يہاں گھروں کےدروازے کھلے رہتےہيں اورضلع میں آج تک چوری نہیں ہوئی۔

ضلع گانچھےکا علاقہ خپلو اپنے حسین نظاروں کے باعث کشش رکھتا ہے۔ یہاں کی سیکورٹی صورتحال بھی قابل قدر ہے۔ اس علاقے میں 3صدی قبل بنی مسجد"چقچن"آج بھی آباد ہے۔ اگر یہاں کسی کا مويشی کھوجائےتواسےمسجد تک پہنچادياجاتاہے۔ مويشی کا خيال اس وقت تک رکھا جاتا ہےجب تک مالک نہ مل جائے۔

یہاں کے لوگ اسے بلتستان کا دل اور راجوں کی سرزمین کہتے ہیں۔پہاڑوں میں گھرے علاقے نے نہ صرف لوگوں کے دلوں ملائےبلکہ گلگت اور بلتستان کو بھی جوڑے رکھا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube