پی آئی اےکےفلائٹ اٹینڈنٹ کی بچے کو چُپ کرانے کی تصویروائرل

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ٹوئٹر: بشکریہ فخر عالم

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی ایک اور مثال قائم کردی۔ دوران پرواز چیف فلائٹ اٹینڈنٹ کی مسافر کے بچے کو بہلانے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کے دل جیت لیے۔

معروف اداکار اور گلوکار فخر عالم کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کچھ روز قبل ایک تصویر شئیر کی گئی تھی۔ فخر عالم کا تصویر سے متعلق کہنا تھا کہ یہ تصویر انہیں ان کے دوست نے ارسال کی ہے۔ جو اسلام آباد سے کراچی والی پرواز میں سفر کر رہا تھا۔

اس دوران پرواز میں موجود خاتون کے ساتھ بچہ روز روز سے رونے لگا اور والدہ کے چپ کرانے پر بھی چپ نہ ہوا، جس پر قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے ہیڈ پرسر (چیف فلائٹ اٹینڈنٹ) توحید آگے بڑھے اور والدہ سے بچے کو لیا اور سینے سے لگا کر چپ کراتے رہے۔

سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وہ دوران پرواز روتے ہوئے بچے کو سلانے میں خاتون کی مدد کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چیف فلائٹ اٹینڈنٹ توحید کے اس اقدام نے کی نہ صرف خوب تعریف کی گئی ہے، بلکہ ان لمحات نے لاکھوں افراد کے دل بھی جیت لیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube