Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

کروناوائرس کاپھیلاؤ: بین الاقوامی سفر پر پابندی کیلئے مشاورت کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کردیا۔ اجلاس میں بین الاقوامی سفر پر پابندی کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن میں اضافے پر بھی غور کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں کرونا وائرس کی تیسری لہر، بڑھتے ہوئے کیسز اور لاک ڈاؤن سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

تفصیلات جانیے: پنجاب کے 6اضلاع میں مارکیٹس 6بجے بند کرنیکا فیصلہ

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد تک ہوگئی، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔

این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ وفاق کی تمام اکائیاں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیلئے فوری اقدامات کریں، وبا کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن میں توسیع کیلئے مزید اقدامات زیر غور ہیں۔ کرونا وباء کی نئی قسم (برطانوی، جنوبی افریقی اور برازیلین ویرینٹ) کے پھیلاؤ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، خیبرپختونخوا کے بعض شہروں میں بھی لاک ڈاؤن میں توسیع سمیت مختلف اقدامات زیر غور رہے۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ بعض ملکوں سے بین الاقوامی سفر پر مزید پابندی پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

مزید جانیے: پاکستان میں کرونا سےاموات کی تعداد 13 ہزار 476 ہوگئی

این سی او سی کےمطابق کرونا کے باعث ایک روز میں سب سے زیادہ پنجاب میں 34 انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا، خیبرپختونخوا میں 9، اسلام آباد میں 2 اموات ہوئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 499 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 764 تک پہنچ گئی، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 296 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube