Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فائل فوٹو

ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نافذ کردہ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ وفاق میں ایک روز میں کرونا کے 402 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری و غیر سرکاری دفاتراور پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ تمام متعلقہ اداروں کو دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیاہے۔

اسلام آباد میں تمام نجی تعلیمی ادارے بھی 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق دفعہ 144 عالمی وبا قرار دیے جانے والے کرونا کیسز میں اضافے کو پیش نظر رکھ کر نافذ کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube