کراچی: آوارہ کتے نے بچی سمیت 4 افراد کو کاٹ لیا

SAMAA | and - Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کتے نے بچی سمیت 4 افراد کو کاٹ لیا۔

واقعہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں پیش آیا، جہاں گھر کے باہر کھیلتی بچی کو پاگل کتے نے کاٹ لیا، جو اس سے پہلے بھی 3 افراد کو اپنا نشانہ بنا چکا تھا۔

بچی سے متعلق جناح اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا تھا کہ بچی کو جمعہ کی رات قومی ادارہ برائے اطفال میں داخل کیا گیا۔ بچی کی حالت بہتر ہے۔ آج سرجیکل ٹیم معائنہ کرے گی۔ تفصیلی معائنے کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق گزشتہ سال صرف 50 ايسے افراد کو لايا گيا جنہيں کتوں نے کاٹا تھا۔ ديگر اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے تقریباً 20 ہزار کيسز آئے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube