Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

ویڈیو: بلاول نے طلال چوہدری کو تنظیم سازی یاد دلادی

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 10 months ago

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری میں نوک جھوک سوشل میڈیا تک آگئی، جس کے بعد بلاول کی جانب سے پریس کانفرنس میں اس کا جواب دیا گیا۔

سینیٹ الیکشن میں چیئرمین اور نائب چیئرمین کے عہدوں کی ہار کے بعد ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے بلاول بھٹو کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب نیوٹرل کا مزہ آیا؟۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے بھی کرارا جواب دیا اور بولے طلال صاحب کو وہ کيا تھا  تنظيم سازی؟، یہاں کوئی تنظیم سازی نہیں چل رہی۔

حکمراں جماعت کے رہنما فرخ حبيب نے بھی لوہا گرم ديکھا تو اپنا بھی ردعمل دے دیا اور کہا کہ شکست کے بعد پی ڈی ايم تو آپس میں ہی چھترو چھتری ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube