Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

مریم کوکچھ ہواتو ’پاکستان کھپے‘ کانعرہ نہیں لگائیں گے، جاویدلطیف

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago

سماء کے پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے انتہائی متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارٹی نائب صدر مریم نواز کو کوئی نقصان پہنچا تو ہم ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

سماء کے پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا جب پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا تو ان کے ورثاء نے پاکستان کھپے (پاکستان چاہیے) کا نعرہ لگایا تھا لیکن ہم وہ نعرہ نہیں لگائیں گے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو اس میں جو لوگ ملوث ہوئے پاکستانی قوم انہيں کٹہرے ميں کھڑا کروا دے گی۔

گزشتہ روز ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مریم کو کچھ ہوا تو عسکری قیادت اس کی ذمہ دار ہوگی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ن لیگی رہنماء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف جیسے رہنماؤں کی پاکستان سے وفاداری ایک الیکشن کی ہے، انہیں نہ بات کرنے کی تہذیب ہے اور نہ ہی علم و عقل، ان جیسے سیاستدان ہار جائیں تو ملک کے خلاف سازشیں کریں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کا بیان سن کر بہت افسوس ہوا، اس بیان کی مذمت کرتا ہوں، انہیں اپنا بیان واپس لینا چاہئے۔

وہ کہتے ہیں کہ دعا ہے کہ اللہ نواز شریف اور مریم نواز کو لمبی زندگی ہے، سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن ایسا بیان نہیں دینا چاہئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube