Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

آج پی ڈی ایم کی تدفین ہوگئی ہے، شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Mar 12, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 12, 2021 | Last Updated: 8 months ago

اپوزیشن کو مشترکہ شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے چئیرمین سینٹ کے الیکشن میں آج اپوزیشن کے مشترکہ اتحاد کو شکست اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک شفاف الیکشن کے نظام کی جنہوں نے دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے مخالفت کی میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کیلیے وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک کسی صورت ایسے نظام کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم پہلے اعتماد کا ووٹ لینے کامیاب ہوئے اور اب ہمارے نامزد کیے چیئرمین سینٹ کو کامیابی ملی، آج پی ڈی ایم کی تدفین ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست پاکستان کی عوام کیلیے نہیں ہے، لانگ مارچ سے شروع ہوئی استعفوں کی بات کی اور آج دوبارہ لانگ مارچ کی دھمکی دیدی ہے۔ دنیا بھر میں عوام کرپشن کیخلاف باہر نکلتے ہیں کرپشن کرنے والوں کیلیے نہیں نکلتے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ آج عمران خان کو فتح ہوئی ہے اور مفادات پسند ٹولے کو شکست، اپوزیشن نے جو کھیل قومی اسمبلی میں مسترد ووٹوں کا کھیلا تھا آج انہیں اسکا سبق ملا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube